ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقیمتی تحفے سستے خریدے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وہی تحفے مہنگے داموں بیچ کر قوم اور اِنکم ٹیکس محکمے سے جھوٹ بولا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔

نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اُسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔

ایک دفعہ پھر سوال اٹھ گیا کہ عمران خان نے دو مزید گھڑیاں پہلے کیش میں بیچیں اور پھر حکومت کو اُس رقم کی صرف 20 فی صد کی ادائیگی کی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.