پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری کے ڈر سے برطانیہ جانا بھی چھوڑ دیا ہے۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان سفارتی استثنیٰ کی پناہ میں امریکا جاتے تھے، سابق وزیراعظم کے احمقانہ رویے کی وجہ سے پاکستان دنیا میں اکیلا ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت سے پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی، دنیا ہمارے وزیر خارجہ کو عالمی لیڈر کی نظر سے دیکھتی ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے مالی سہولت کار منی لانڈرنگ پر لندن میں گرفتار ہوئے تو انہوں نے گرفتاری کے ڈر سے برطانیہ جانا بھی چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھر میں ذاتی ٹرسٹ کےلیے بھیک مانگتے رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی خواہش تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔
Comments are closed.