عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کروائی، اس کے ساتھ ہی گھر میں بنایا گیا زردہ بھی تقسیم کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس کے دوران زردہ تقسیم کرتے وقت عمران خان نے کہا کہ کہا کہ اسے خصوصی طور پر بنوایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی، اسد عمر، بابر اعوان، محمود الرشید، اسلم اقبال، اعجاز چوہدری کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔
Comments are closed.