چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی آج اہم پریس کانفرنس کرنے سے متعلق تردید سامنے آ گئی۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کی جانب سے آج اہم پریس کانفرنس کیے جانے سے متعلق خبر زیرِ گردش تھی جس کی فواد چوہدری نے تردید کر دی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کانفرنس کی خبر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درست نہیں ہے، عمران خان نے کوئی پریس کانفرنس نہیں بلائی، آج ہمارا فوکس لانگ مارچ ہے۔
Comments are closed.