وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ نہ دیکھنے کی وجہ بتادی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی میچ میں بھرپور کارکردگی پر تعریف کی اور ساتھ ہی بتایا کہ بدقسمتی سے وہ یہ میچ دیکھ نہیں سکے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑرہے ہیں، جہاں اُن کے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو بطور کپتان شاندار اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ پرمبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ زبردست فائٹ بیک کرنے پر باقی ٹیم کوبھی مبارک ہو، پوری ٹیم بالخصوص محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بھی زبردست مقابلہ کیا ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا کی صورت میں اختتام پذیر ہوا اور اس کے لیے قومی بیٹرز نے 6 سیشنز میں بیٹنگ کی۔
ان تمام چھ سیشنز کو کھیلنے والے بابر اعظم واحد بیٹر تھے، جبکہ ان کا ساتھ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے نبھایا جنہوں نے بالترتیب 96 اور 104 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.