پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی قانون شکنی کی ترغیب نہیں دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کا شہباز گل پرتشدد کرکے عمران خان کے خلاف بیان دلوانے کا پلان ہے، انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ پہلے اپنے رہنماؤں کا جواب دیں، جو عدالتوں کو مطلوب ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وفاق میں شہباز شریف اور پنجاب میں بیٹے حمزہ شہباز نے قانون کی دھجیاں اڑائیں، دونوں کو فرد جرم والے دن اقتدار پر مسلط کیا گیا، پوچھتا ہوں یہ قانون کی پاسداری تھی؟
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی قانون شکنی کی ترغیب نہیں دی، نواز شریف 8 ہفتوں کا کہہ کر جھوٹ بول کر گئے، سوال تھا کہ کیا یہ قانون کو ماننے والے ہیں؟
Comments are closed.