پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے دلچسپ انداز میں ملاقات کی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد عمران خان نے اپنے گھر کے مرکزی دروازے پر آکر باہر موجود کارکنوں کو ہاتھ ہلایا۔
اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں ہے۔
عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو الیکشنز کی تیاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پارٹی اراکین کو حلقوں میں جا کر عوام کے ساتھ گھل ملنے کا مشورہ بھی دیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بنی گالہ میں ہیں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے، جس طرح عوام رات کو باہر نکلے یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے۔
Comments are closed.