بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ممبران کی تعداد میں کمی کا اعتراف کر لیا، نیئر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا خطاب اعتراف شکست ہے، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی ممبران پنجاب اسمبلی کی تعداد میں کمی کا اعتراف کر لیا۔

عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتی اختیارات کے استعمال کے باوجود ممبران نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا۔

پی پی رہنما  نے کہا کہ عمران خان 186ممبر پورے کرو، پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لو۔

 نیئر بخاری نے کہا کہ عمران خان!  تمہارا ڈاکو پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہے ایف آئی آر درج کرواؤ رونا کیسا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.