اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوران خطاب بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کی جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیراعظم بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئین اسپیکر کو پابند کرتا ہے کہ 14 دنوں کے اندر اسمبلی اجلاس طلب کرے، آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس طلب نہ کرنا آئین سے انحراف ہے۔
حافظ حمداللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اگر اسپیکر آئین سے انحراف کرتا ہے تو پھر آرٹیکل 6 کے مطابق یہ بغاوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر آئین کے راستے میں رکاوٹ بنے تو تصادم کے ذمہ اسپیکر اور عمران خان ہوں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم آئین کی عملداری اور آپ کو اسپیکر دیکھنا چاہتی ہے، بنی گالہ کا ٹائیگر نہیں۔
Comments are closed.