پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کردیا۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کے عوام اور کاروبار دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، بجٹ افراط زر، اقتصادی ترقی کے مفروضوں پر مبنی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حساس قیمتوں کا انڈیکس آج 24 فیصد تک جا پہنچا ہے، اعداد و شمار سے واضح ہے کہ مہنگائی کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.