بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا

عمران خان وزیراعظم ہاوس سے روانہ ہوگئے۔ روانگی سے پہلے انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی۔

عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ ہوئے۔

دوسری جانب مبینہ خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

سینئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ 11 اپریل کو سماعت کریں گے۔

درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم، وزراء اور اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.