چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام دیے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تینوں ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، کل اس حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف میں ضم ہوجائیں،مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے۔
دوران گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ن لیگ کا رونا دھونا چل رہا ہے۔
Comments are closed.