جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عمران خان نے نمازِ جمعہ کے بعد کی بیٹوں کی تصویر شیئر کر دی

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کی یادگار تصویریں شیئر کرنے والے عمران خان نے اس مرتبہ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی حالیہ تصویر شیئر کی ہے۔

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُن کے دونوں بیٹوں کو مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک میں روایتی طور پر پہنے جانے والے مسلمان مردوں کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے والدین اور بہنوں کے ہمراہ لی گئی پچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

مذکورہ تصویر میں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ ایک کینیائی شخص بھی موجود ہے جبکہ یہ تصویر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد لی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بیٹوں کی اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’یہ تصویر کینیا کے شہر لامو میں جمعے کی نماز کے بعد لی گئی ہے۔‘

عمران خان کے بیٹوں کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائیک کر رہی ہے بلکہ اسے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 17 اگست 2018ء کو وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے والے عمران خان نے 3 شادیاں کیں اور ان کے 2 بیٹے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ماضی کی نایاب تصویر میں موجود چھوٹی بچی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔

انہوں نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی جن سے ان کے یہ 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے تھے، 2004ء میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔

کپتان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی تھی جس کے چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہو گئی تھی، ان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.