بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے مجھ سے بھی رابطہ ختم کردیا، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ جانے کے بعد عمران خان نے مجھ سے بھی رابطہ ختم کردیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں، اپنے پروجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کے لیے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ تعمیری تنقید کریں، تنقید سے گھبرانے والے نہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں غیرملکی پاور ہٹر، بیٹنگ اور بولنگ کوچ لانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی نے بہت اچھا کام کیا، انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے، کوشش ہے ایک وقت میں وائٹ بال اور ریڈ بال کی الگ الگ ٹیمیں بنائیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ابھی پاک بھارت کرکٹ میں دراڑیں ہیں، لیکن یہ سیاسی ہیں، سارو گنگولی سے سائیڈ لائنز پر بات ہوتی رہی ہے، سارو گنگولی کو کہا ہے اگر ہم کچھ نہیں کرسکے تو کوئی نہیں کرسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.