بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں پرخصوصی ہدایات دے دیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  نے ذمہ داران کو لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق خصوصی ہدایات دے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں ٹھہرے ہوئے ہیں،ایف سی کی کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ذمے داران نے ملاقات کی، جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں پر خصوصی ہدایات دیں، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.