مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمیں قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان کی متوقع سیاسی حکمت عملی سے متعلق ذاتی خیال کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کا آپشن رکھا ہوا ہے، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے قبل از وقت انتخابات کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ لوگ اپنا ٹاسک مکمل نہیں کرسکے۔
محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے لیے مینوئل سسٹم ہو یا ٹیکنالوجی سسٹم ہو، تمام اسٹیک ہولڈرز کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے سسٹم میں ہیکنگ ہوگئی، کسی کو پتہ نہیں چلا۔
Comments are closed.