وزیراعظم آزاد کشمیر کے چناؤ کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سردار تنویر الیاس، خواجہ فاروق اور دیگر امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے، عمران خان نے طویل مشاورت کے بعد عبدالقیوم کو وزیراعظم کشمیر نام زد کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے آزاد کشمیر میں تیرہ یا اٹھارہ کا ہندسہ برکت والا ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی لفظ ’ع‘ سے شروع ہونے والا نام ہو تو آزاد کشمیر حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ پی ٹی آئی کشمیر میں مستحکم ہوگی۔
اس کے بعد حلقہ ایل اے 13 سے انصر ابدالی اور حلقہ ایل اے اٹھارہ سے سردار عبدالقیوم خان نیازی کو وزیراعظم پاکستان کا ہیلی کاپٹر بھیج کر مظفرآباد سے اسلام آباد بلوایا گیا۔ ان سے کشمیر پالیسی اور امور ریاستِ کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔
پارٹی ذمے داروں سے مشاورت کے بعد سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم نام زد کردیا گیا۔
Comments are closed.