پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔
عمران خان نے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت جب کہے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، ماضی میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کبھی سزا ہوئی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرار ہونے یا پراسیکیوشن کے شواہد خراب کرنے کا امکان تک نہیں، ضمانتی مچلکے جمع کرانے کو تیار ہوں، ضمانت منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کچھ عرصے سے اپنی گرفتاری کی بات کر رہے ہیں، وہ اپنے قتل کی سازش کے بارے میں بھی بات کر چکے ہیں۔
Comments are closed.