پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کے یومِ ثقافت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم سندھ کی شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ صوفیائے کرام کی سر زمین ہے، افسوس کہ یہ سر زمین زرداری مافیا کے ظلم و ستم کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔
واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں یومِ ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
سندھ کے یوم ثقافت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو، سینیٹر شیری رحمٰن سمیت مختلف شخصیات نے اہلِ سندھ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
Comments are closed.