پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق امریکی سفارتکار سے ملاقات کے متعلق صحافیوں نے سوالات پوچھے، مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔
آج انسدا دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے عمران خان سے سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات پر ان سے کئی بار سوالات کیے لیکن عمران خان نے ملاقات سے متعلق نا تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔
عمران خان سے سوال کیا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ آپ کی سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی ہے؟
پی ٹی آئی چیئرمین سے صحافیوں کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ خان صاحب گزشتہ ہفتے کتنی ملاقاتیں ہوئیں، جس کے جواب میں عمران خان نے جواب دیا کہ پتا نہیں اور بھی کیا خبریں ہیں؟
سابق وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ پہلے الطاف حسین، پھر نواز شریف پھر آپ، مائنس ون کا فارمولا کب تک چلتا رہے گا، عمران خان نے جواب دیا کہ دونوں سے ان کا موازنہ نہیں کیا جائے۔
Comments are closed.