
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے درخواستِ ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کر دی۔
عمران خان کی ضمانت کی درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی ہے، جج راجہ جواد عباس اس پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے انتقامی کارروائی کے لیے دہشت گردی کا مقدمہ بنایا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔
واضح رہے کہ خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں آج ہو رہی ہے۔
Comments are closed.