چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
پوسٹ میں لکھا ہے کہ 25 سے 29 تاریخ کے درمیان حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میںکارکنان کو تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان تیاری کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں ہوئے جلسہ عام کے دوران شرکاء کو آخری وقت تک اس بات کا انتظار تھا کہ عوامی رابطہ مہم کے نام سے ہونیوالے اس آخری جلسے میں عمران خان اسلام آباد مارچ کیلئے لوگوں کو کال دینے کی تاریخ کا اعلان کرینگے جس کیلئے انہوں نے ملک بھر میں ان جلسوں کو بنیاد اور جواز بنایا ہے لیکن جلسے کے اختتامی مراحل میں انہوں نے اس حوالے سے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حتمی تاریخ پرسوں (اتوار) کو مل جائیگی.
Comments are closed.