hookup Mount Ephraim farm girl hookup bbw hookups app hookup Uniondale

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے جلسے میں معافیاں مانگیں، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسے میں کوئی اعلان تو نہیں کیا لیکن معافیاں ضرور مانگیں۔

طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس نے میر جعفر کہا تھا کس نے جانور کہا تھا یہ زیادہ پرانی بات نہیں، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کو میرے پیچھے کھڑے ہونا چاہیے۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے گریبان پر ہاتھ ڈالتے ہیں جب بات نہیں بنی تو اب پیر پڑ رہے ہیں، یہ اب تک وہی مدد چاہتے ہیں جو کچھ سال پہلے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایف آئی اے کا نوٹس گیا ہے، وہ تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات لے کر جائیں، اگر قانون کا اطلاق ہوا تو عمران خان 62،63 میں تاحیات نااہل ہوں گے، جتنے نوٹس گئے ہیں تحریک انصاف کے لوگوں نے اس پر اسٹے لیے ہیں۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھ کر ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو پتا ہے ایک بندہ بھی پیش ہو گیا تو ساری بات کھل جائے گی، اگر آپ کا دامن صاف ہے تو اسٹے آڈر کیوں لیتے ہیں،عمران خان لوگوں کو استعمال کرتے ہیں اور بعد میں پھینک دیتے ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ آپ شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ ان کو پتا ہے دو دن کا ریمانڈ ملا تو شہباز گل طوطے کی طرح بولنے لگے گا، یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، 2 دن کے ریمانڈ کے بعد عمران خان کی چیخیں نکل رہی تھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان ذہن میں رکھیں شہباز گل نے جو انکشافات کیے ہیں وہ کسی وقت سنا دیے جائیں گے، میر جعفر سے بات شروع ہوئی ایکس وائی پر آئی اور آج معافیاں مانگ رہے ہیں، اپنے کیسز سے بچنے کے لیے اب کوشش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.