چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا ہے۔
عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت پر عمران خان کو کل 31 اگست کو ذاتی طور پر طلب کر رکھا ہے۔
عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں الفاظ واپس لینے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے نزدیک میرے الفاظ غیر مناسب تھے تو وہ واپس لینے کےلیے تیار ہوں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ عدالت تقریر کاسیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے، پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے۔
Comments are closed.