جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

عمران خان نے تسلیم کر لیا لانگ مارچ ناکام ہو چکا ہے، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے مایوس ہو کر عمران خان نے تحریک انتشار کو 10 ماہ تک طول دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے یہ اعلان کر کے تسلیم کر لیا ہے کہ ان کا لانگ مارچ ناکام ہو چکا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نام نہاد آزادی مارچ نکال کر برے طریقے سے پھنس چکے ہیں، فیس سیونگ کے لیے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے چکر لگاتا رہے گا، جھوٹا، منافق شخص معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرتا رہا ہے، جھوٹے حلفیہ بیان جمع کر کے عمران خان الیکشن کمیشن، ہائی کورٹس اور لوور کورٹس کو گمراہ کرتا رہا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی، چیف جسٹس نے بھی دو وکیلوں کے ذریعے عدالت کو گمراہ کرنے جیسے سخت ریمارکس دیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے باوجود عمران خان کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ پاکستان دشمن شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.