چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے براہ راست تقریر نشرکرنے پر پابندی کو چیلنج کردیا۔
عمران خان نے پیمرا کے نوٹی فکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں شہبازگل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا اور ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی بات کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی کاروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے، میری تقریر کو غلط رنگ دے کر نفرت انگیز بیان کے طور پر پیش کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا۔
عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیمرا کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments are closed.