بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

عمران خان نے ایف آئی آر کو مضحکہ خیز کہہ دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر آباد حملے کی پولیس ایف آئی آر کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت سپریم کورٹ نے دی تھی۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ مجھ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مضحکہ خیز ایف آئی آر کے معاملے پر میرے وکلاء میرا موقف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پوری زندگی اپنے ملک کو بطور خوشحال اور فلاحی ریاست دیکھنے کا خواب دیکھا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ میری ساری جدوجہد قوم کے لیے یہ خواب حقیقت بنانے کے لیے رہی، آج قوم جاگ گئی ہے، جان گئی ہے اور اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.