پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کےحق میں مداخلت کرے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ افسوسناک ہے عمران خان آج بھی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی چیئرمین اس اعلان سے بھی یوٹرن لے لیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.