صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی طرف سے پنجاب کے افسران کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ ایسی حرکت کی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ کسی بھی انتظامی یا پولیس افسر اور اہلکار کو دھمکانا قانون کے تحت جرم ہے، افسران، اہلکار ضمنی الیکشن میں غیر جانبداری، ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کر چیئرمین تحریک انصاف حواس باختہ ہو چکے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعت کے سربراہ کا افسران کو دھمکانا افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
Comments are closed.