بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم چیلنج کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیرآئینی قرار دے، الیکشن کمیشن اور دیگر کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بنائے۔

اسلام آبادقومی اسمبلی نے نیب قوانین میں ترامیم…

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے نیب قوانین میں ترامیم اور الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کیا تھا، الیکشن ترمیمی کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم کردی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.