وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے افغانستان میں انتخابات کے ذریعے نئی مخلوط حکومت بنانے کی تجویز دی تھی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی تجویز پر عمل کرلیا جاتا تو آج افغانستان کی یہ صورتِ حال نہ ہوتی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی عوام یوم سیاہ ہی مناسکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کی غلط پالیسیوں کی سزا بھارتیوں کو مالی اور جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑی۔
Comments are closed.