وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی سے سب کی شمولیت پر مبنی حکومت کی بات کی تھی، بات مان لی جاتی اور وزیر اعظم کی تجویز پر افغانستان میں الیکشن میں تاخیر کی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔
فواد چودھری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پچھلی افغان حکومتوں سے پاکستان کو یہ مسئلہ تھا کہ اس وقت بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز دینے کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کررہا تھا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام تمام لسانی گروپوں کو اعتماد میں لینے پر ہی آسکتا ہے۔
Comments are closed.