بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نگران وزیرِ اعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرینگے

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی توڑے جانے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نگران وزیرِ اعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مشاورت سے نگراں وزیرِ اعظم کا اعلان کریں گے۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خط لکھ کر آئینی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کا جاری کیے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیرِ اعظم عمران خان اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔

اس سے قبل آج ہی وزیرِ اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیجی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.