اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کے کیس کی آج سماعت ہو گی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔
عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہو گا یا نہیں، اس بات کا فیصلہ آج ہو گا۔
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے عدالتِ عالیہ میں درخواست دائر کی تھی۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔
رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست کو نامکمل قرار دیا تھا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی کیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی ہے۔
Comments are closed.