بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

عمران خان نااہلی کیس، نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔

سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر کردی گئی۔

دستاویزات میں عمران خان کی 7 نشستوں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے موقف اپنایا تھا کہ وہ اب اسمبلی کی سیٹ چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے محض رکن اسمبلی نہ ہونے پر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 برس میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نئی دستاویزات سے متعلق درخواست میں عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس سے متعلق پرانے فیصلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کا لارجر بینچ کل عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.