عمران خان نااہلی فیصلے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی ردعمل چند منٹوں میں زائل ہوگیا۔ مارکیٹ کے 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام مثبت پوزیشن پر کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ 100 انڈیکس نے جمعے کے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام 90 پوائنٹس کمی پر کیا۔
جمعے کی نماز کے وقفے کے دوران عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آیا۔
فیصلہ آنے کے بعد شروع ہوئے دوسرے کاروباری سیشن کا آغاز 300 پوائنٹس کمی سے ہوا البتہ مارکیٹ نے چند منٹوں میں واپسی کی راہ لی اور کاروبار کا اختتام 76 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 213 پر کیا۔
حصص بازار میں آج 28 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 7 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 8 سو 39 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.