مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو وہ استعفیٰ دے کر ملک کو بحران سے نکال چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں یہ 7 سال تک تاخیر کرتے رہے، عمران خان اپنی ضد کی وجہ سے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو جمع ہوئے 14 روز سے زائد ہوگئے ہیں، آج تک ان کے کسی رکن نہیں واضح طور پر نہیں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس ریفرنس کا اطلاق موجودہ معاملے پر نہیں یہ مستقبل کے لیے ہے، حکومت نے ابہام پیدا کرنے اور باغی اراکین کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اراکین کا بنیادی حق ہے کہ اپنی مرضی سے ووٹ دیں یہ کوئی چھین نہیں سکتا، حکومت کے تمام اتحادی ان سے نالاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں ملک میں فسادات ہوں لڑائیاں اور جھگڑے ہوں، یہ ہٹلر کی طرح جتھوں کی سیاست کی طرف ملک کو دھکیل رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ چند دنوں میں اتحادی جماعتیں فیصلہ کریں گی اور یہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوں گی، حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا نہ کرے۔
Comments are closed.