اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

عمران خان میچ کی وجہ سے آج ملاقاتیں نہیں کریں گے، ولید اقبال

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال کا کہنا ہے کہ آج کا میچ اہم ہے، عمران خان مکمل آرام کر رہے ہیں، وہ ملاقاتیں نہیں کریں گے۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ عمران خان بیٹوں کے ساتھ میچ دیکھ رہے ہیں، ہم سب کی خواہش اور دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔

 ولید اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سینٹرز کو اعظم سواتی سے بدسلوکی کی ویڈیوز پر اظہارِ یکجہتی کا حکم دیا ہے، اعظم سواتی کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے پیٹرولنگ، ایلیٹ فورس اور پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون کے مطابق اعظم سواتی کو انصاف دیا جائے، ان پر تشدد میں ملوث لوگوں کو سزا دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں لانگ مارچ رواں دواں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.