جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

عمران خان میرا چیلنج قبول کریں، اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان میرا چیلنج قبول کریں، اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہوجائے۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان آپ کو پنجاب میں بھی بھرپور شکست سے دوچار کریں گے، آپ کو چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیرِ داخہ رانا ثناء اللّٰہ کا ڈیلی میل کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے معافی مانگنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس تمام معاملے میں دیکھنا یہ ہے کہ ڈیلی میل سے غلطی کس نے کروائی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان میں نے آپ کا کتنا انتظار کیا لیکن آپ نہیں آئے، آپ نے اسلام آباد میں جلسہ بھی نہیں کیا اور راولپنڈی چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب اگر مگر چھوڑیں، اسمبلیاں توڑیں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے، کے پی اور پنجاب اسمبلی ٹوٹتی ہیں تو ان کا الیکشن 90 دن میں ہوگا۔

 رانا ثناء  نے کہا کہ اس نے ساڑھے تین سال میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، کوئی جماعت اکیلے اس تباہی کو ٹھیک کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اب وقت کی ضرورت ہے کہ میثاق معیشت ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، الیکشن کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف پاکستان آ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.