اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

عمران خان ملکی سیاست کےلیے بھی نااہل ہوجائے گا، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آئندہ سیاست سے متعلق پیشگوئی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ کی ملکی سیاست کےلیے بھی نااہل ہوجائے گا۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں عمران خان کے جھوٹے پن پر مہر ثبت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں فساد اور خلفشار کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا، وہ آئندہ کی ملکی سیاست کےلیے نااہل ہوجائے گا۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے کرپشن کی ابتداء کی، پرویز الہٰی اینڈ کمپنی نے اسے عروج تک پہنچایا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ مشکلات کا سامنا ہے، جلد پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.