hookup Longmeadow edf8329we hookup sites like craigslist what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، وہ ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اداروں کو بلیک میل کیا جائے تاکہ ان کو دوبارہ اقتدار میں لایا جائے۔

جاوید لطیف نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئینی طریقے سےعمران خان کی حکومت ختم کی، اگرآپ چاہتےہیں کہ فرح بی بی کیخلاف تحقیقات رک جائیں تو یہ نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد اداروں کو کمزور کرنا ہے، آج ادارے میں بیٹھے لوگ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں، ملک کا تشخص خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جلسہ ، جلسہ کھیلنے سے ملک کے اندر تبدیلی نہیں آ سکتی،ہم نے آئینی طریقے سےعمران خان کی حکومت ختم کی۔

لیگی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ان کا استقبال کرنے کیلئے موجود ہوگا، لانگ مارچ صرف بڑھکیں ہیں ، کنٹینر پر کھڑا ہونے کا وقت چلا گیا ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے اسکینڈلز پر کام ہو رہا ہے، ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ہم روزانہ ثبوتوں کیساتھ پریس کانفرنس کریں گے، ہم ملک کو فساد سے بچانے کیلئے حکمت سے کام لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.