وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے نوجوانوں اور عوام سے جھوٹ بولا، فراڈ کیا اور دھوکا دیا، نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اسمبلیاں توڑیں، وہ دم توڑ رہے ہیں، آپ ماضی کا حصہ ہوتے جارہے ہو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آپ فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننےکی وجہ سے نااہل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے، ملک کو آپ جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ کے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہوچکا۔
Comments are closed.