جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کچھ دیر میں کر لیا جائے گا، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔

عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ ممکنہ روانگی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پہلے عدالت عالیہ کی طرف سے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران کہا ہے کہ مختلف دستاویز پر عمران خان کے دستخط مختلف ہونے پر توہینِ عدالت کا نوٹس دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو ہائیکورٹ میں جاری سماعت سے متعلق بریف کیا۔

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

 مشاورت میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، ڈاکٹر فیصل، فرخ حبیب اور دیگر شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.