پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفیٰ دیں۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ کل سونامی خان کے گھبرانے کا وقت آن پہنچا ہے، اب انہیں گھبرانے کے ساتھ بھگانا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفیٰ دے ہمیں نیاپاکستان نہیں چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کل ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں شرکت کے جنوبی پنجاب کی سرزمین ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کے قائدین آرہے ہیں۔
Comments are closed.