وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں، فرح گوگی کے تحفظ کے لیے آپ نے اقدامات کیے ہیں۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ آپ نے اپنی بیٹی والے کیس اور توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے، انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے، ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ دہرا نظامِ عدل یہ ہوتا ہے کہ ایک کو آپ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیں، اگر ہم درخواست کر رہے ہیں تو ہم حق بجانب ہیں، عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کی استدعا کر دی گئی ہے، میں نے دھکے کھائے ہیں، اسٹوڈنٹ پالیٹکس کی ہے، یہ سہولت کاری نہیں کہ ایک شخص کی ضمانت کے لیے مہلت دی جاتی ہے، وہ سلوک کریں جو ہمارے ساتھ کیا ہے، ایک لاڈلہ اور دوسرے کو سزا دے کر باہر نکال دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ میں آج بھی کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، 3 لاکھ اس کا کرایہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، ہماری برداشت کی حد ہے، قانونی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔
Comments are closed.