سابق وزیراعظم عمران خان قاتلانہ حملے میں مورد الزام ٹھہرانے والوں کیخلاف ثبوت دینے سے قاصر ہیں۔
امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو کے دوران میزبان بار بار پوچھتی رہی کہ آپ حملے میں تین افراد کے نام لے کر سنگین الزامات لگا رہے ہیں اس کے شواہد کیا ہیں؟
اینکر کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی واقعات کا پس منظر بتاتے رہے، انہوں نے کہا کہ پہلے میں اس کیس کا پس منظر بتا دوں۔
اس پر اینکر نے کہا کہ پس منظر تو معلوم ہے، بڑے احترام سے آپ سے الزامات کے شواہد کا پوچھا ہے۔
امریکی ٹی وی کی خاتون اینکر کے بار بار اصرار پر بھی عمران خان انہیں شواہد پیش نہ کر سکے۔
دوران انٹرویو عمران خان نے کہا کہ ان کی دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکال لی گئی ہیں جبکہ بائیں ٹانگ میں گولی کے ٹکڑے اندر چھوڑ دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گولی سے ہڈی متاثر ہوئی ہے، معمول کی سر گر میاں بحال ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔
Comments are closed.