وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زدوکوب کرنا چاہتا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لاکر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام میڈیا ہاؤسز، تنظیمیں رضا کارانہ طور پر فیک نیوز کے خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے میڈیا اداروں کو اپنے بیان میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.