بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان غداری اور دیگر مقدمات میں ضمانت کیلیے عدالت میں پیش

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے خلاف غداری اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سیشن جج کامران بشارت مفتی کے روبرو سابق وزیراعظم پیش ہوئے۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ کے 11 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی گئی۔

سیشن عدالت نے عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

علاوہ ازیں جج نے تھانہ کوہسار میں عمران خان کے خلاف درج غداری کے مقدمے میں عبوری ضمانت ستمبر کے پہلے ہفتے تک منظورکرتے ہوئے اگلی سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ عمران خان اس سے پہلے بھی 5 مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسران نے سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے پندرہ مقدمات ہیں۔

You might also like

Comments are closed.