چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے جرائم کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آنے سے رکوانے کے لیے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
لانڈھی میں افطار پارٹی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں سیاسی مخالفین کے لیے نفرت اور زہریلا جھوٹ بھردیا گیا ہے۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے مختلف واقعات اور خاص طور پر مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مخالفین کے لیے اتنی نفرت اور زہریلا جھوٹ بھر دیا گیا کہ جس کے بعد پاکستان کی عوام کی نظر میں عمران خان کے دور حکومت کے جرائم اور ناعاقبت اندیشی منظر عام پر آنے کے باوجود تحریک انصاف والے شعوری طور پر اپنے سیاسی مخالفین کی نفرت میں اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ انکو اپنے سامنے کا سچ نظر نہیں آ رہا۔
Comments are closed.