مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ عوامی مقامات پر اداروں کے سربراہی کے خلاف گفتگو کرتے ہیں اور کمرے میں معافی مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظلم کرنے والے کو آپ معاف کرسکتے ہیں لیکن آپ کو آئین توڑنے والے کو معاف کرنے کا اختیار نہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی بڑھی، جس کے باعث لوگوں کا احساس محرومی بھی بڑھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ توقع کررہے تھے کہ ہم آئیں گے تو ریلیف دیں گے لیکن ہم ریلیف نہیں دے سکے۔
جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بیانیہ چھوڑا نہیں ہے بلکہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے۔
Comments are closed.